عزیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتورمافیا سے خطرہ ہے، وفاقی وزیر علی زیدی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)عزیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتورمافیا سے خطرہ ہے، وفاقی وزیر علی زیدی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے،وفاقی وزیر علی زیدی نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،میری درخواست

ہے،عزیر بلوچ کو رینجرزکی تحویل میں دیاجائے،عزیر بلوچ اگر سندھ پولیس کی تحویل میں رہا تو اسے طاقتورمافیا سے خطرہ ہے ۔وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ منشیات فروش اس مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،عزیر بلوچ کئی سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، عزیر بلوچ کو استعمال کرنے والی طاقتور سیاسی شخصیات آزاد ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close