پھولن دیوی کے کہنے پر مجھے سلطانہ ڈاکو بنایا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ کا زرداری خاندان پر سخت وار

کراچی(پی این آئی)پھولن دیوی کے کہنے پر مجھے سلطانہ ڈاکو بنایا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ کا زرداری خاندان پر سخت وار، تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے اوپر عائد ہونے والے زمینوں کے قبضے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کراچی کے علاقے ملیر کی زمین پر قبضے اور فروخت کا بے بنیاد الزام عائد کیا جارہا ہے جسے مسترد کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ نے جوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئے از خود تفتیش کی پیشکش بھی کی۔اُن کا کہنا تھا کہ ’چارایکڑ زمین ضرور خریدی مگر 256 ایکڑ کے الزام میں صداقت نہیں ہے، پھولن دیوی کےکہنے پر مجھے سلطانہ ڈاکو بنایا جارہا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے تفتیش کے لیے طلب کیا تو پیش ہوں گا، میں شہباز شریف کی طرح نہیں ہوں کہ پیشی کی طلبی کا نوٹس آئے تو خود کو کرونا کا مریض ظاہر کردوں اور طلبی پر آ صف زرداری کی طرح بیمار بھی نہیں ہوں گا کیونکہ وہ پیشی کے لیے بیمار اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کے لیے صحت مند ہوجاتے ہیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کیخلاف ریلی نکالنے پر اینٹی کرپشن یونٹ کو میرے پیچھےلگایاگیا، اینٹی کرپشن نے پھولن دیوی کےکہنے پر مجھےسلطانہ ڈاکوبنادیا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’حلیم عادل شیخ نے آج خود اپنی غلطی اور قبضے کا اعتراف کرلیا، سندھ حکومت ایکشن لے رہی ہے، اب قومی احتساب بیورو کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی معاملے کی تحقیقات کرے، زرعی زمینوں پرکمرشل کام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close