کیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ہی ویکسین کافی ہو گی؟ نئی تحقیق نے سائنسدانوں کو سوچ میں مبتلا کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی):کیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ہی ویکسین کافی ہو گی؟ نئی تحقیق نے سائنسدانوں کو سوچ میں مبتلا کر دیا، امریکی ڈرگ کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے چیف ایگزیکٹو ایلکس گورسکی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک ویکسین ناکافی ہوگی۔ایک انٹرویو میں کمپنی

کے سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ دنیا بھر میں مختلف کمپنیاں ویکسین بنانے کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہی ہیں، کیونکہ متنوع افراد کو فائدہ پہنچنے کے لیے ویکسین کا بھی متنوع ہونا ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے صرف ویکسین ہی نہیں دوا پر بھی کام کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن ستمبر سے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانی آزمائش کا آغاز کرنے جارہی ہے، اس کے بعد اگلے سال کے شروع تک اس کی پہلی کھیپ ایمرجنسی میں استعمال کے لیے فراہم کردی جائے گی۔جانسن اینڈ جانسن اس ویکسین پر رواں برس جنوری سے کام کر رہا ہے، اس کے لیے اس نے امریکا کے بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔جانسن اینڈ جانسن اور بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویکسین کی تحقیق، تیاری اور کلینکل ٹیسٹنگ پر 1 ارب ڈالرز بھی مختص کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close