سندھ بھر میں 48 گھنٹے بعد عوام کو سستا ایندھن سی این جی دستیاب ہو گئی، رکشہ ڈرائیوروں نے سکھ کا سانس لیا

کراچی(پی این آئی)سندھ بھر میں 48 گھنٹے بعد عوام کو سستا ایندھن سی این جی دستیاب ہو گئی، رکشہ ڈرائیوروں نے سکھ کا سانس لیا، کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی سپلائی 48 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 640 سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال ہو

گئی۔ مجموعی طور پر گیس کی سپلائی 48 گھنٹوں بعد کی گئی۔سی این جی اسٹیشنز پرکام کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ ایک دن اسٹیشن کی بندش سے نہ صرف کام بند ہو جاتا ہے بلکہ ان کی تنخواہ میں کٹوتی بھی ہو جاتی ہے۔کیپٹیو پاوراورانڈسٹریل سیکٹرکے لیے گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں ہو سکی، وفاقی حکومت نے صنعتکاروں کو جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں