کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی سندھ میں موت واقع ہونے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ جیسے پیپلز پارٹی باقی صوبوں سے ختم ہو گئی ہے، سندھ میں بھی اس کی موت واقع ہونے والی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواه اور کراچی
کے بعد اب پیپلز پارٹی سندھ سے مکمل طور پر ختم ہونے جا رہی ہے۔اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ کراچی میں لیاری کی سیٹ پر کہا جاتا تھا کہ جیسے لاڑکانہ میں کبھی پیپلز پارٹی نہیں ہار سکتی، وہ سیٹ بھی نہیں ہار سکتی، لیکن اس مرتبہ الیکشن میں لیاری سے بلاول بھٹو نے خود الیکشن لڑا جس کے بعد ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عام ورکر آدمی جیت گیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں موت واقع ہونے والی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو کے اپوزیشن سے تعلقات بہتر بنانے کی مکمل کوشش جاری ہے، اس سلسلے میں ان کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا، تا ہم بلاول بھٹو کی جانب سے ابھی تک سندھ میں کوئی خاص سیاسی شو منظرعام پر نہیں آسکا۔ اس حوالے سے بھی تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، لیکن آپ یہ دیکھ لیں کہ گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی سے کتنی سیٹیں جیت سکی ہے، پیپلز پارٹی اس میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں