کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ ہے۔۔وزیراعظم عمران خان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، پہلی شخصیت تھے جنہوں نے دوٹوک موقف اپنایا

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ ہے، وزیراعظم عمران خان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہ پہلے شخص تھےجنہوں نےواضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا ، وزیراعظم نے پہلے دن ہی کہا تھا لوگوں کو وبا

کیساتھ بھوک سے بچانا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ آکسفیوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وبا کے دوران لوگ کورونا کی وجہ سے کم اور بھوگ سے زیادہ مر جائیں گے، اس حوالے سے ان ممالک کی فہرست بھی جاری کردی ہے جہاں بھوک کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ فہرست میں بھارت “ایمرجنگ ہنگرہاٹ اسپاٹ” کے طور پر فہرست میں شامل تاہم وزیراعظم کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آکسفیوم کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات نے پاکستان کو بھوک سے بچا لیا ہے، اس پر ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے برطانیہ میں قائم امدادی ادارے آکسفیم نے متنبہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوں گی جتنی بھوک کی وجہ سے ہو سکتی ہیں اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حات کے باعث بھوک سے ہر روز 12 ہزار افراد مرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اب کورونا وائرس پوری دنیا میں خطرناک حد تک پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد مین اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد12394709 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد461207 ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک557510 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد32 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 35 ہزار 822 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں