لاہور میں سبزی فروشوں نے من مرضی کے ریٹ لگا لیے، ٹماٹر 120 روپے، بھنڈی 100 روپے کلو، باقی سبزیاں کیا بھاؤ ہیں؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)لاہور میں سبزی فروشوں نے من مرضی کے ریٹ لگا لیے، ٹماٹر 120 روپے، بھنڈی 100 روپے کلو، باقی سبزیاں کیا بھاؤ ہیں؟ جانیئے،لاہور کی مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری قیمتوں کے بجائے دکانداروں کی من مانی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر سو روپے سے 120

روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بھنڈی 100 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بینگن، ٹینڈے، کدو، اروی 80 روپے جبکہ لہسن کی 200 سے 230 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور میں مٹر 240 اور ادرک 400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close