کورونا وباء کے دوران پہلی مرتبہ دو افراد کے 23 سالہ قاتل کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

بیجنگ(پی این آئی)کورونا وباء کے دوران پہلی مرتبہ دو افراد کے 23 سالہ قاتل کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، چین میں ایک 23 سالہ شخص کو فروری میں ایک ہیلتھ چیک پوائنٹ پر دو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ما جیانگو نامی اس شخص نے دونوں اہلکاروں کو چاقو

کے وار کر کے صوبے یوہان کے ایک گاوں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش میں ہونے والے جھگڑے کے دوران قتل کیا تھا۔سپریم پیپلز کورٹ آف چائنا نے ایک بیان میں کہا کہ اس شخص نے حال ہی میں ایک اور جرم میں پانچ سال قید پوری کی تھی۔یہ چین میں کورونا وائرس کو محدود کرنے کی کوششوں سے جڑی پہلی تصدیق شدہ موت کی سزا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں