کورونا کی وباء کرکٹ کے ایشیا کپ کو بھی کھا گئی، ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایشیا کپ اگلے سال جون تک ملتوی کر دیا

لاہور(پی این آئی)کورونا کی وباء کرکٹ کے ایشیا کپ کو بھی کھا گئی، ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایشیا کپ اگلے سال جون تک ملتوی کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کو اگلے سال جون 2021ءتک ملتوی کر دیا ہے۔ اے سی سی کی جانب سے جاری ہونے

والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی پوری کوشش تھی کہ ایشیا کپ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ستمبر میں ہی منعقد ہو تاہم کرونا وائرس وبا کی بنا پر بہت سارے مسائل اس کی راہ میں حائل ہونے کی وجہ سے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایونٹ کے انعقاد میں ہمیں کھلاڑیوں، آفیشلز، کمرشل پاٹنرز، شائقین کرکٹ اور کرکٹ کمیونٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام صورتحال کا بریک بینی سے جائزہ لیکر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ جون 2021ءمیں منعقد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اعلمیے میں یہ بات یہ کہی گئی ہے چونکہ پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے باہمی رضا مندی سے ایشیا کپ 2020ءاور 2022ءکی میزبانی آپس میں تبدیل کر لی تھی لہذا جون 2021ءمیں ایشیا کپ کا انعقاد سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہوگا جبکہ پاکستان 2022ءٹورنامنٹ کی میزبانی کرئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close