ٹڈی دل پاکستان سے کہاں چلے گئے؟ مصیبت ٹل گئی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ُی این آئی)ٹڈی دل پاکستان سے کہاں چلے گئے؟ مصیبت ٹل گئی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خوشخبری سنا دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ کوروناپرقابوپانے کیلیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکم ہورہے ہیں،این ڈی ایم

اے نے ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلیے بھی اقدامات کیے،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں ،کورونا سے نمٹنے کےلیے این ڈی ایم اے نے صوبوں کوکوروناحفاظتی لباس فراہم کیے،جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکم ہورہے ہیں،کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے این ڈی ایم اے نے اقدامات کیے ہیں،مسلسل کوششوں اورباہمی تعاون سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی،ماسک سے لے کر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلیے بھی اقدامات کیے،انسدادٹڈی دل کیلیے آرمی کے 5 ہیلی کاپٹرزموجودہیں،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close