مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہے ہیں، سراج الحق نے تبدیلی کا نعرہ بلند کر دیا

لاہور(پی این آئی)مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہے ہیں، سراج الحق نے تبدیلی کا نعرہ بلند کر دیا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں، اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو اسکے پاؤں تلے زمین کھسکتے دیر نہیں لگے گی۔

مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام کسی نجات دہندہ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد مارکیٹ سے چینی اور آٹا غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، حکومت 22 ماہ میں تجارتی پالیسی نہیں بنا سکی۔سراج الحق نےمزید کہا کہ ملک میں تمام بحرانوں کا سبب حکمرانوں کی اہلیت کا بحران ہے، نئے پاکستان کے سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کو آٹے دال سے بھی محروم کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس میں وزراء اپنے مسائل کا رونا روتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں