دوست ملک سے افسوسناک خبر چین کے صوبے گوئیزو میں کالج کی بس جھیل میں گر گئی، 21 طالب علم ڈوب کر ہلاک

بیجنگ (پی این آئی)چین میں کالج کی بس جھیل میں گر گئی جس کے باعث 21 طلبہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ بس چین کے صوبے “گوئیزو “میں واقع “ہونگشان “جھیل میں گری، بس سڑک کنارے نصب جنگلے کوتوڑ کر جھیل میں گر گئی، بس میں 36 افراد سوار تھے، 21 طلبہ موقع پر ہی چل بسے جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

بس کالج کے داخلہ امتحانات کے لیے طلبہ کو لے کر جا رہی تھی۔ تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close