کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بد ترین بحران، کئی علاقوں میں بند بجلی کئی گھنٹے گذر جانے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، بعض علاقوں میں گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جا سکی ہے۔کراچی کی اختر کالونی میں 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی نہ آئی، کورنگی ناصر جمپ، پی اینڈ ٹی سوسائٹی، لکھنؤ سوسائٹی میں بجلی

کی فراہمی اب بھی معطل ہے۔گڈاپ، کاٹھور، گلشنِ معمار، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سر سید ٹاؤن اور احسن آباد میں بھی بجلی غائب ہے۔ملیر، سعود آباد، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، جمشید روڈ، حیدرآباد کالونی، لائنز ایریا، ڈیفنس، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں بھی بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔پی ای سی ایچ ایس اور لائنز ایریا میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل معطلی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close