پہلا مسلمان جس نے مریخ پر مشن بھیجنے اور تاریخ کا اعلان کر دیا

دبئی(پی این آئی)پہلا مسلمان جس نے مریخ پر مشن بھیجنے اور تاریخ کا اعلان کر دیا، اماراتی حکام نے مریخ مشن کی لانچنگ ڈیٹ کا اعلان کردیا، اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کےلیے روانہ ہوں گے۔متحدہ عرب امارات گزشتہ ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر محمد بن راشد

اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے۔یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔امارات کا مریخ مشن آب و ہوا اور موسمی تبدیلیوں کا پہلی بار جائزہ لے گا جس میں گرد کے طوفان، درجہ حرارت میں تبدیلی اور مریخ کی سطح کی تحقیقات کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close