آٹے کا 20 کلوگرام کا تھیلا کتنا سستا ہو گیا؟ خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) گندم کے اجرا اور قیمتوں کے متعلق پاکستان فلوملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک پنجاب کے درمیان معاملات طے ہو گئے ہیں جس کے بعد کچھ دن قبل مہنگا ہونے والا آٹآ سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیمت کم ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں20 کلوگرام کا تھیلہ 860 روپے میں فروخت ہو گا جبکہ

ایکس مل قیمت 837 روپے ہو گی۔معاملات طے ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے فلور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خوراک سے ملاقات میں گندم سے آٹا نکالنے کے تناسب کا مسلہ بھی حل ہو گیا ہے۔جیسے ہی سرکاری گندم کا کوٹہ فلور ملز کو ملنا شروع ہوگا آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ فلور مل ایسوی ایشن نے اس سے قبل 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 900 تک میں مل رہا تھا۔اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کے سبب 20 کلوگرام کے تھیلے کی نئی قیمت ایکس مل نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہو گئی تھی۔ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا تھا۔ تا ہم اب آٹے کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل تجزیہ نگار سلمانی غنی کی جانب سے بھی اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کر کے بحران کو ختم کر دیا گیا ہے، لیکن یہ بحران واپس آسکتا ہے، کیونکہ یہ وقتی ختم ہوا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ میں واضح کر دیا گیا تھا کہ گندم کی سمگلنگ میں بڑا کردار راولپنڈی ڈویژن میں قائم فلور ملز کا ہے جہاں سے گندم اور آٹا سمگل ہوتا ہے، حکومت کو ان عناصر پر بروقت غور کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد فلور ملز جن کی مارکیٹ میں اپنی کوئی پہچان نہیں وہ اپنا کوٹہ ستمبر، اکتوبر میں ریٹ بڑھنے پر بیچ دیتی ہیں اور حکومت اور محکمہ خوراک کو خبر نہیں ہوتی اور اس طرح غریب عوام کے لئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں