وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی

کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پرغور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔پائلٹس کے جعلی و مشکوک لائسنسز کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں، وفاقی کابینہ مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کرے گی ، سول ایوی ایشن حکام مشکوک پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔کابینہ اجلاس میں 2جولائی کوہونیوالےنجکاری کمیٹی کےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہوگی جبکہ وزارت قانون کی اجازت کےبغیرایف بی آرکو وکیل کی خدمات کی اجازت کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں جی12 اورایف 12 کی اراضی ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے کا معاملہ زیر غور ہوگا جبکہ ایف اے ٹی ایف کمپنیزایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی جائے گی۔ایگرو فوڈپروسیسنگ فیسیلیٹز ملتان کےسی ای او کی تقرری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010 میں جرائم کی فہرست میں اضافے کی تجویز شامل ہیں جبکہ وفاقی کابینہ قیدی سیدشارق رضا کو برطانیہ حوالگی کا فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ نادرا ،انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگرینٹس کے معاہدوں اور ایس ٹی ای ڈی ای سی بورڈآف ڈائریکٹرزکے 3ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close