کورونا وبادم توڑنے لگی، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو گئی ، اچھی خبر یں

کورونا وبادم توڑنے لگی، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو گئی ، اچھی خبر یں ..اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی میں تیزی سے اضافہ،کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب مریض صحتیاب ہوگئے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے

کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 3181 کیسز رپورٹ ہوئے ،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 93 مریض دم توڑ گئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4712 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں کورونا کے 467 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ،کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 932 رہ گئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں 81 ہزار سے زائد، کے پی کے میں 27843 کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close