ترکی کا پہلے بحری میزائل کا کامیاب تجربہ، کون کونسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا؟تفصیلات جاری

استنبول(پی این آئی) ترکی نے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے والے پہلے بحری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی ’ایس ایس بی‘ کے سربراہ اسماعیل ڈیمر نے بتایا کہ ترکی کے مقامی طور پر تیار کردہ سمندری

میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اوراسے جلد ہی سکیورٹی فورسز کے ہتھیاروں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میزائل ایک جدید ہتھیار ہے جو انسداد اقدامات ، ٹارگٹ اپ ڈیٹ ، دوبارہ حملہ اور ٹاسک کینسل کی صلاحیتوں کے علاوہ ، ڈی تھری روٹنگ سسٹم کی مزاحمت کی بدولت طے شدہ اور متحرک اہداف کے خلاف موثر ہی اور اسے کسی بھی موسمی حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close