ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 مریض انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار980 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں
کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تاہم یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔آج مملکت میں مزید 3 ہزار 580 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار509 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز میں سب سے مریض دارلحکومت ریاض میں کورونا وائر س کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر طائف میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح آج سب سے زیادہ 58 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار916 ہوگئی ہے۔ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 2283 ہے۔ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار980 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔صحتیاب مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 236 ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 357 رہ گئی ہے۔ مملکت میں 5 جولائی تک کُل 18 لاکھ 74 ہزار 327 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں