کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کےبعدپاکستان میں سیاحت کو بحال کرنے کی تیاریاں،تاریخ بھی بتا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے15 جولائی سے سیاحت کو بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم کے مشیر اورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک سیاحت کو بحال کرنے کا ارادہ تھا، لیکن جولائی کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے اہم تھا، سیاحت کیلئے ایس اوپیز تیار ہیں، اب پندرہ جولائی کو

صورتحال دیکھ کر کھول دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایف بی آر میں صحیح شخص کو لائیں۔ اگر کوئی صحیح پرفارم نہیں کررہا تو اسے تبدیل کردیا جاتا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارا ارادہ تھا کہ جون کے آخر تک سیاحت کو بحال کردیں۔15 جولائی کو صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔اس وقت سیاحت کو بحال کرکے رسک نہیں لے سکتے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحت کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔ اس کے باوجود خدشہ تھا کہ اگرسیاحت کھول دی تو وباء کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سیکریٹری سے بھی سیاحت کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ دنیا بھر میں سیاحت کو پرائیویٹ سیکٹر سے فروغ ملا ہے۔ مزید برآں انہوں ںے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی ڈی سی میں بہتری کیلئے کابینہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ برسوں میں پی ٹی ڈی سی سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا، ماضی میں جس نے بھی چارج سنبھالا، اس نے سیاسی بھرتیاں کیں، نوازشریف نے اپنے دورحکومت میں پیپلزپارٹی کی907 سیاسی بھرتیوں کے لوگ نکالے، 400 ملازمین کے پیچھے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کیا گیا۔ اس میں اصلاحات کر رہے ہیں جس سے ایک سال میں فائدہ نظر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close