وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ملک بھر میں موجود مدارس کے طلبہ کے امتحانات کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ملک بھر میں موجود مدارس کے طلبہ کے امتحانات کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے 11 جولائی سے ملک بھر میں موجود مدارس میں طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا گیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ

سے لاک ڈاؤن سے قبل ہی تعلیمی ادارے و مدارس کو بند کردیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں حکومت نے انٹر تک کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم اب ملک میں مدارس کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ان سے منسلک مدارس میں نہ صرف طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا بلکہ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس حوالے سے حکومت کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں