22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گوادر ائر پورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے طیارے لینڈ کر سکیں گے، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

گوادر(پی این آئی):22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گوادر ائر پورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے طیارے لینڈ کر سکیں گے، عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ، بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر

سےشہر ترقی کے نئے دور میں شامل ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کےسب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے تین سو اسی کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ائیرپورٹ کی تعمیر سےجہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور شہر کی ترقی میں انتہائی معاون بھی ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close