اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کوروناابھی مکمل ختم نہیں ہوا،خطرہ موجودہے،ہمیں لاپرواہی نہیں احتیاط سے کام کرناہوگا،احتیاط اورایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے رہیں توہسپتال ویران ہوجائیں،حالات کامقابلہ کررہے ہیں،حکومت غافل نہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کوروناکیخلاف طبی عملہ صف اول پرہے،کوروناکاپھیلاؤروکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی،انہوں نے کہاکہ ایس اوپیزپرعملدرآمدسے کوروناپرکافی حدتک قابوپایاگیا،ایس او پیز پرعملدرآمدکرنے پرعوام کے شکرگزارہیں۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاکہ کوروناابھی مکمل ختم نہیں ہوا،خطرہ موجودہے،انہوں نے کہاکہ این سی اوسی نے 100 روزمیں بہترین کام کیا،حکومتی کوششوں سے ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں کوبڑھایا،حکومت نے شفافیت اورمیرٹ کی بنیادپرمستحقین کوگھرپررقم پہنچائی،کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔شبلی فراز کاکہناتھا کہ کوروناآیاتو 2 لیبارٹریزتھیں،آج 29 کام کررہی ہیں،ہمیں لاپرواہی نہیں احتیاط سے کام کرناہوگا،عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی حکمت عملی آج پوری دنیااختیارکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ احتیاط اورایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے رہیں توہسپتال ویران ہوجائیں،حالات کامقابلہ کررہے ہیں،حکومت غافل نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں