بارشوں کا سلسلہ تھمنے والا نہیں،آج کہا ں کہاں بادل بر سیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔گذشتہ

24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر ): پنجاب : اسلام آباد ( سید پور 39، گولڑہ 25، زیرو پوائینٹ 18، بوکرہ 10، ائیر پورٹ 04)، جوہر آباد 22، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 05)،چکوال04، مری 01، خیبر پختونخوا: بالائی دیر 14، بنوں 07، ڈی آئی خان 03، کاکول 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: بونجی 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو48،موہنجوداڑو 47، بہاولپور اور رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close