موجودہ دور میں تحریک عدم اعتماد لانا مشکل ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیران کن اعتراف کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کے موجودہ دور میں تحریک عدم اعتماد لانا مشکل ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب اور پولیس کو استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن تحریک چلانا چاہے گی تو

کچھ ارکان کو پکڑ لیا جائے گا جس کے بعد اپوزیشن کو اسمبلی میں اکثریت نہیں ملے گی۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے، اگر وہ پورے ہو بھی جائیں تو حکومت ارکان کو پکڑ لے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نہ ہمارے پاس وفاق میں حکومت ہے اور نہ ہی کسی صوبے میں، اس لئے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اب غیرجانبدار نہیں رہے، علیم خان سے رابطے میں ہوں، لیکن ابھی علیم خان سے سیاسی منظر نامے پر گفتگو نہیں ہوئی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی تو حمایت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا حکومت کو ایک پیغام ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب بھی ہو۔ اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ایک مقصد ہوتا ہے۔ کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اب غیرجانبدار نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان سے رابطے میں ہوں۔ تاہم ابھی علیم خان سے سیاسی منظر نامے پر گفتگو نہیں ہوئی۔ تا ہم ان کے بعد اب مسلم لیگ ن کے ہی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close