کورونا کیخلاف پاکستان کی فتح، کتنے ہزار مریض ایک ہی دن میں صحتیاب ہو گئے ؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 11 ہزار 469 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ایک دن میں 11 ہزار سے زاہد افراد نے وبائی مرض کو شکست دی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

میں اضافہ جاری ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک جا پہنچی ۔میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے ، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13ہزار 626 ہو گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جبکہ مزید 78 اموات ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 087 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے ۔مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4551 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 89225 ہو گئی۔ پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 78956 رپورٹ ہوئے ۔کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27110 ، بلوچستان میں 10666 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13195, آزاد جموں و کشمیر 1160 گلگت میں 1524 ہو گئی ہے ۔ملک بھر کے تمام اضلاع اوراس سلسلے میں این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں ایس او پیز کی 2,56,710 خلاف ورزیاں، 44,063 مارکیٹیں , دکانوں اور 589 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا جبکہ 27,547گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5,86,23,044 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وباسے مقابلہ کرتے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کیلئے انفرادی حفاظتی سامان کے استعمال پر رہنما اصول وضع، تربیتی دستاویزی فلم تیار کی۔طبی سامان اور آلات خصوصا وینٹی لیٹرزکی مقامی سطح پر تیاری کیلئے 48 تجاویز پر13ڈیزائن شارٹ لسٹ جبکہ 4کے ٹرائلز شروع کیے۔ مصنوعی ذہانت سے سینے کے ایکسرے، نسٹ یونیورسٹی میں ٹسٹنگ کٹس، ڈیفنس سائنس و ٹیکنالوجی آرگنائزیشن، سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے تحت انفرادی حفاظتی سامان کی تیار ی کا آغاز ہوا۔وی کیئر سلوگن کے تحت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کو یہ احساس دلایا گیا کہ فرنٹ لائن سولجر کے طور پر ان کی حفاظت کے لئے انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close