ملک کا وہ علاقہ جہاں کورونا وائرس کے 65فیصد مریض صحتیاب ہو گئے ، اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حالات بہتر ہونے لگے، ملک کا وہ ریجن جہاں 65 فیصد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے، اسلام آباد ریجن میں کیسز کی مجموعی تعداد 13292، 8610 افراد صحت یاب، اموات 130 ہوچکیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسمارٹ لاک ڈاون کی موثر پالیسی کی بدولت تیزی سے

کرونا وائرس کا شکست دینے لگا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کیسز میں سے 65 فیصد صحتیاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں صرف 97 کیسز اور 1 موت رپورٹ ہوئی۔ یوں اسلام آباد میں اب تک کل 13 ہزار 292 کیسز رپورٹ ہو چکے۔ جبکہ 9 ہزار 610 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے باعث اب تک 130 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد دو لاکھ 25ہزار تک جا پہنچی ہے۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کرونا کو شکست دی۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 050 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4619 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 90721 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا، مریضوں کی تعداد 80297 رپورٹ ہوئی۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27506 ، بلوچستان میں 10717 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13292, آزاد جموں و کشمیر 1214 گلگت میں 1536 ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close