کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونیوالے سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا

بنکاک(پی این آئی) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بند کر دیئے گئے تھے جو اب دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں تاہم اب وہاں کلاسز میں بچوں کے وائرس سے تحفظ کے لیے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق تھائی لینڈ کے مختلف سکولوں سے سامنے آنے

والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب ان میں طالب علموں کے لیے کیبن نما بنچ بنائے گئے ہیں۔ بنچ پر طالب علم کے تین طرف لکڑی کا باکس بنایا گیا ہے جس میں سامنے کی طرف شیشہ لگا ہوا ہے جس سے بچے ٹیچر کو دیکھ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ہر بنچ پر صرف ایک بچہ بیٹھتا ہے اوراس انتظام کے ساتھ ساتھ کلاسز میں بچوں کے لیے فیس ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سکولوں کی کینٹین میں بھی ایسے ہی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میزوں کے درمیان میں اور اطراف میں شیشہ لگا کر ہرطالب علم کے لیے الگ کیبن نما جگہ بنا دی گئی ہے جس سے طالب علم ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور باتیں کر سکتے ہیں لیکن ان کا سانس ایک دوسرے تک نہیں پہنچتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں