ہم اس وقت پر لعنت بھیجتے ہیں جب انہوں نے اپنے نسخوں پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا تھا، کس نے غصے میں آکر یہ بات کہہ دی؟

لاہور (پی این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاسم کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت پر لعنت بھیجتے ہیں جب انہوں نے اپنے نسخوں پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا تھا۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسم نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ڈاکٹرز کی سکیورٹی کا بل التوا میں پڑا ہوا ہے، اس

کا پیپر ورک تیار ہے لیکن اسمبلی میں اسے پیش نہیں کیا جارہا کیونکہ اگر ڈاکٹرز کو سکیورٹی دے دی گئی تو اراکین اسمبلی کی بدمعاشی ختم ہوجائے گی اور حکومت کا ووٹ بینک ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد ہیلتھ پروفیشنلز نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، آج ہم میں سے کوئی اپنے حلقے کے اپوزیشن کے رکن اسمبلی کے پاس جاتا ہے تو وہ آگے سے کہتا ہے کہ آپ کی بلے والی مہر کدھر ہے۔ڈاکٹر قاسم نے کہا ” آج ہمارے لیے لعنت ، شرمندگی اور ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ہم نے اپنے نسخے کے اوپر مریضوں کو لکھ کر دیا تھا کہ بلے کو ووٹ دیں، ہم اس دور پر لعنت بھیجتے ہیں جب ہم نے یہ لکھ کر دیا تھا، ہم آج بھی اس حکومت پر لعنت بھیج رہے ہیں کہ آپ نے نہ صرف ڈاکٹرز، پیرامیڈکس بلکہ پوری عوام کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close