آئندہ پانچ سالوں میں ایک اور وباء دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے جو کورونا وائرس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہو گی، کس نے پیشنگوئی کر دی؟

اوٹاوا(پی این آئی) کورونا وائرس کی پیش گوئی کرنے والے کینیڈین سائنسدان نے ایک اور اس سے بھی خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے پروفیسر ٹام کوچ دنیا کے ان پہلے ماہرین میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو کورونا وائرس جیسی کسی وباءکے خطرے

سے متنبہ کیا تھا اور پیشگی تیاری کرنے کو کہا تھا۔ اب ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ایک اور وباءدنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے جو کورونا وائرس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہو گی۔رپورٹ کے مطابق پروفیسر ٹام کئی سالوں سے بتا رہے تھے کہ دنیا ایک ایسی وباءسے دوچار ہونے جا رہی ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہو گا اور اس وباءسے دنیا بڑی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔ اب ان کا کہنا ہے کہ وباؤں کے درمیان وقفہ بہت کم ہوتا جا رہا ہے اور اب اگلے پانچ سے آٹھ سالوں میں اس کورونا وائرس کی وباءسے زیادہ خطرناک وباءآئے گی۔ حتمی طور پر کوئی نہیں جانتا کہ یہ نئی وباءکب آئے گی مگر میں اتنا یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ مستقبل قریب میں آنے والی ہے۔ میں کئی سالوں سے ایک وباءکے بارے میں لیکچر دیتا آ رہا ہوں اور آج جب کورونا وائرس کی وباءآ چکی ہے تو مجھے اس پر کوئی حیرت نہیں ہے کیونکہ یہ بہت پہلے سے متوقع تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close