مدارس کھولنے کا فیصلہ ، امتحانات اور کلاسز کے آغاز کی باقاعدہ تاریخیں دیدی گئیں

کراچی (پی این آئی) مدارس میں امتحانات 11 جولائی اور کلاسز 5 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاق المدارس العربیہ کے اعلامیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایسے طلبہ جو بخار، کھانسی، نزلہ، زکام وغیرہ میں مبتلا ہوں، ان کو امتحانات دینے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے ایسے طلبہ

امتحان دینے کےلئے ہرگز جامعہ نہ آئیں۔البتہ انہیں بشرط صحت امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ تا ہم مزید بتایا گیا ہے طویل رخصت کے بعد اب جامعات کا دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر بچوں کے امتحانات لئے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جن طلبہ نے اپنا امتحانی سینٹر تبدیل نہ کرایا ہو اور اسی طرح غیر وفاقی درجات کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ امتحانات دینے کے لیے بروز بدھ 8 جولائی 2020 سے جامعہ آسکتے ہیں، تمام طلبہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس تاریخ سے قبل جامعہ میں نہ جائیں، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ مزید بتایا گیا ہے کہ جامعہ دارلعلوم کراچی میں 6 جولائی بروز پیر سے حفظ کرنے والے بچوں کو بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے ہہ تعلیمی اوقات صبح 8 بجے تا دن 12 بجے ہوگا۔ ابھی قاعدہ اور ناظرہ کے طلبہ نہ آئیں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں وبا کے پھیلتے ہی تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا، اسکول ہوں یا یونیورسٹی یا جامعات، تمام کو بند کر دیا گیا تھا۔تاہم باقی تعلیمی ادارے ابھیی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اب وفاق المدارس العربیہ کے مطابق مدارس میں امتحانات 11 جولائی اور کلاسز 5 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبہ جو بخار، کھانسی، نزلہ، زکام وغیرہ میں مبتلا ہوں، ان کو امتحانات دینے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے ایسے طلبہ امتحان دینے کےلئے ہرگز جامعہ نہ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں