سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، کل کم ہوا تھا، آج ہھر بڑھ گیا لیکن کتنا؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، کل کم ہوا تھا، آج ہھر بڑھ گیا لیکن کتنا؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روزکے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی

اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1775 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ دیکھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 89850 روپے ہو گئی ہے۔اُدھرچاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جس کے بعد چاندی کی قیمت 1050 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں