جہلم پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر) چوروں کے خلاف جہلم پولیس سرگرم عمل،سب انسپکٹرنثار احمد ایس ایچ او تھانہ دینہ، سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج سٹی دینہ، سب انسپکٹر نذیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مناظر حسین،اسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت محمود اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان ۔ تنویر عرف علی

حیدر ولد انور ساکن ضلع منڈی بہاؤ الدین حال مقیم لیاقت ٹاؤن دینہ ۔ مدثراقبال ولد غلام علی ساکن ضلع منڈی بہاؤ الدین کو گرفتار کر لیا۔ ملزما ن سے اب تک6مقدمات میں لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے جس کی کل مالیت تقریباً3لاکھ 24ہزار روپے ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال ایک عدد سوزکی پک اپ، ایک عدد لوڈ رکشہ اور ایک عدد ہنڈا 125موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ملزمان پولیس کو چھ مقدمات میں مطلوب تھے جن سے کل برآمدگی مال مسروقہ رقم تقریباً نو لاکھ24ہزار سے زائد کی گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close