کراچی کے ایٹمی بجلی گھر کینوپ میں خرابی، شہر میں لوڈ شیڈنگ 3 سے 6 گھنٹے بڑھ گئی، مشکلات میں مسلسل اضافہ

کراچی(پی این آئی)کراچی کے ایٹمی بجلی گھر کینوپ میں خرابی، شہر میں لوڈ شیڈنگ 3 سے 6 گھنٹے بڑھ گئی، مشکلات میں مسلسل اضافہ۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق کینپ پاور پلانٹ

میں فنی خرابی سے 60 میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے،جس کے سبب شہر میں 3 سے 6 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔اس صورتحال میں کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کے پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close