اندرون سندھ ڈاکو سر اٹھانے لگے، گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2ایس ایچ اوز سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے

گھوٹکی (پی این آئی)اندرون سندھ ڈاکو سر اٹھانے لگے، گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2ایس ایچ اوز سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے، گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار

زخمی ہوگئے۔کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووں نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہکیا جس میں ایس ایچ او خانپور مہر اور ایس ایچ او جروار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close