چوروں کی تلاش ہے تو کس کو پکڑیں؟ حکومت کے کٹر مخالف مولانا فضل الرحمان نے راستہ دکھا دیا

ملتان(پی این آئی)چوروں کی تلاش ہے تو کس کو پکڑیں؟ حکومت کے کٹر مخالف مولانا فضل الرحمان نے راستہ دکھا دیا، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ واقعی چوروں کی تلاش ہے تو کابینہ کے لوگوں کو فوراً پکڑیں،حکومت پر ملک کے عوام کا تو اعتبار ہے ہی نہیں۔سمندر پار

پاکستانیوں کا بھی اٹھ گیا، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے وہاں کا پرانا ایف سی آر کا قانون ختم ہوگیا مگر کوئی نیا نظام نہیں دیا گیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ʼفاٹا میں زمین کی تقسیم کا نظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں کے قبائلی آپس میں لڑ پڑے ہیں اور مملکت کی بقا کا سوال پیدا ہوگیا ہےʼ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں