مون سون کا سسٹم ملک میں داخل۔۔کون کونسے شہروں میں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ

ترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ،نارووال، پاراچناراور قلات میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: میرپورخاص 18،مٹھی08،بدین 07، چھور05، خیبر پختونخوا:ٖ پاراچنار 05 ،پنجاب: نارووال 04 اور بلوچستان: قلات02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، دادو47،نوکنڈی،لاڑکانہ، موہنجوداڑواورسبی میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آنے والے جمعہ / ہفتہ سے ملک میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونے کا امکان۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ (شام / رات) سے داخل ہونگی اور ہفتہ کو اس کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی امید ہے۔ اس کے باعث کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں جمعہ (شام / رات) سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران موجودہ گرم اور مرطوب موسمی صورتحال کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، سبی اور کوہلو) اور سندھ کے کچھ حصوں (سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص) میں بھی ہفتہ (شام) اور پیرکے دوران گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔نوٹ: موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار کو پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور پشاور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں