فیصل واوڈا نے خطرناک دھمکی دے دی ،جس کی کارکردگی ٹھیک ہوگی وہی ٹیم میں رہے گا، جو وزیراعظم عمران خان یا ان کی پالیسی کے خلاف چلا ہم اسے کاٹ دیں گے

کراچی ( پی این آئی)فیصل واوڈا نے خطرناک دھمکی دے دی ،جس کی کارکردگی ٹھیک ہوگی وہی ٹیم میں رہے گا، جو وزیراعظم عمران خان یا ان کی پالیسی کے خلاف چلا ہم اسے کاٹ دیں گے، وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ جس کی کارکردگی ٹھیک ہوگی وہی ٹیم میں رہے گا‘کوئی بھی وزیراعظم عمران خان یا ان

کی پالیسی کے خلاف چلاتو ہم اسے کاٹ دیں گے ۔گزشتہ روز ندیم ملک کو انٹرویو میں فیصل واوڈاکا کہناتھاکہ جتنا میں عمران خان کو جانتاہوں ،کرکٹ میں عمران خان کا انداز دیکھیں تو میچ کے شروع میں وہ صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں ‘ غلطیاں بھی جانے دیتے ہیں مگر اننگزکے فیصلہ کن مرحلے میں وہ وکٹیں گراتے ہیں یا باؤنڈریز لگاتے ہیں ‘سیاست میں بھی عمران خان کا یہی طریقہ ہے ۔ایک حد تک وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر انہوں نے ایک بات مجھے واضح طورپر بتائی ہے کہ جو ان کی سوچ اورنظریے کے ساتھ چلے گا وہ رہے گا اور جو ان کی سوچ اورنظریے کے ساتھ نہیں ہوگاوہ نہیں رہے گا۔فیصل واوڈانے کہاکہ جو عمران خان کی سوچ سے ایک فیصد بھی ہٹے گا اس کی چھٹی ہوگی ۔اگر کوئی بھی وزیراعظم کی پالیسی کے خلاف چلاتو ہم اس کو صاف کردیں گے اورہمیں وزیراعظم کے پاس جانے یا انہیں بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔عمران خان ہی ہمارے واحد لیڈر ہیں ۔ان کا کوئی متبادل نہیں ‘کسی کے بارے میں وہ کیا سوچتے ہیں یہ ان کا زاویہ ہے۔ پاکستان میں عمران خان جیساکوئی لیڈرنہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close