امریکی صدر نے ایک اور ملک سے اپنی فوجیں نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار امریکی افواج نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بارے میں دو ہفتے پہلے ہی اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کو جرمنی سے شکایت ہے کہ وہ نیٹو افواج کا اتنا خرچہ نہیں اٹھا رہا جتنا ان کے

بقول اس اٹھانا چاہییے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ امریکا کے اس فیصلے سے روس کے مد مقابل نیٹو کو موثر بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ جرمنی سے نکالے جانے والے فوجی یورپ میں کہاں تعینات کیے جائیں گے۔ جرمنی میں اس وقت امریکا کے ساڑھے چونتیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close