اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری اورخوفناک لہر شروع ہو گئی، نئی پابندیاں عائد

مقبوضہ بیت المقدس(پی این آئی) اسرائیلی وزیر صحت یولی اڈلچائن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری اورخوفناک لہر شروع ہوئی ہے جس کے بعد نئی پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر صحت نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی دوسری لہر کا

سامنا کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم کرونا کی وجہ سے نئی پابندیوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔ ہمیں مجبورا نئی پابندیاں عاید کرنا پڑ رہی ہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کے آغاز میں تمام شادی ہال، تقریبات کے مراکز، یہودی عبادت گاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو بند کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close