وزیراعظم نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا، رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پائلٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کر لی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے

جعلی لائسنس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اراکین کی رائے تھی کہ پائلٹس کی ڈگری کا معاملہ مس ہینڈل کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت ہوا بازی کو معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے سمری کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک عظیم ماضی کا حامل ادارہ ہے۔ وزیراعظم اداروں کو فعال کرنے اور میرٹ میں شفافیت لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جن پائلٹس پر شک تھا، ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ باقی جو پائلٹ جہاز اڑا رہے ہیں وہ کلیئر ہیں۔ تمام ایئر لائنز کے سٹاف کی ڈگریوں کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close