وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عمر رسیدہ مزدوروں کی ای او بی آئی پنشن میں کئی ہزار کا اضافہ کر دیا گیا؟ اب کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عمر رسیدہ مزدوروں کی ای او بی آئی پنشن میں کئی ہزار کا اضافہ کر دیا گیا؟ اب کتنی ہو گئی؟حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور شہداء کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی، اور ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا، ای او بی آئی پینشنرز کو اب 8500 روپے پینشن ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ موخر کردیا گیا، ایس ای سی پی کے آڈٹ کے لیے ہارورتھو حسین چوہدری کمپنی کی خدمات حاصل کرنے اورارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق قواعد میں تبدیلی اور عثمان ناصر کو ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close