سکھر میں پولیس کمانڈوز کا ملازمت سے برطرفی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ

سکھر ( پی این آئی)سکھر میں پولیس کمانڈوز کا ملازمت سے برطرفی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ۔ سال 2012 میں محکمہ پولیس بھی بھرتی ہونے والے سکھر ریجن سے تعلق رکھنے والے کمانڈو کیڈر کے اہلکاروں حیدر علی پٹھان،جبار خروس ،مدثر و دیگر نے 2018میں غیر قانونی معطلی والے

عمل کے خلاف سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کے ہم لوگ محکمہ پولیس میں بطور کمانڈو بھرتی ہوئے وئی آئی پیز ڈیوٹی سمیت ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ ملتی تھی لیکن ہمیں بنا کسی نوٹسز بلاجواز نوکری سے جبری برطرف کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ریجن کے اہلکاروں کو ریگولر کردیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے معطل اہلکاروں نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی،ایس ایس پی سکھر،آر پی او و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر نوکری پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں