ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک کلینک میں بم دھماکہ، 13شہری جاں بحق ہو گئے

تہران (پی این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک کلینک میں بم دھماکہ، 13شہری جاں بحق ہو گئے، ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک کلینک میں ہوا جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا اور علاقے میں

دھویں کے بادل چھا گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تہران کے نائب گورنر حامد رضا نے کہا کہ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close