میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں، دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں، بالی وڈ کے منفرد ادکار عامر خان نے مداحوں سے اپیل کر دی

ممبئی(پی این آئی)میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں، دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں، بالی وڈ کے منفرد ادکار عامر خان نے مداحوں سے اپیل کر دی۔بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کے کچھ اسٹاف ممبرز میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ٹوئٹر پر عامر خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے

کہ بی ایم سی ان لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی ہے جن میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔انھوں نے اس کی تفصیلی پیغام میں لکھا ہے کہ “میں آپ لوگوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ اراکین کا کرونا پازیٹو آیا ہے، اس کا پتہ چلتے ہی انھیں فوراً قرنطینہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے باقی لوگوں کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے اور ہم سب کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ فی الحال میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں اور وہ آخری شخص ہیں جنھیں اس سب کے بارے میں پتہ ہے، دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close