کیسا بھائی؟ کیسی بہن؟ کراچی کی خاتون نے بھائی کی فرمائش پر گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا، پکڑی گئی، قصہ کیا نکلا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)کیسا بھائی؟ کیسی بہن؟ کراچی کی خاتون نے بھائی کی فرمائش پر گھر میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا، پکڑی گئی، قصہ کیا نکلا؟ جانیئے۔کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی گھر میں ’ڈکیتی‘ کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا

ہے کہ خاتون نے ڈکیتی کی اطلاع دی تھی مگر پولیس نے تحقیقات کی توڈکیتی کے ثبوت نہیں ملے جس پر خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سچ بتا دیا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی کو کسی کا قرضہ ادا کرنا تھا اور اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ میں آدمی بھیجوں گا۔ اس کو رقم اور زیور دے کر بعد میں ڈکیتی کا رنگ دے دینا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بھائی کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close