یو اے ای سے کورونا رخصت ہوا، یکم جولائی سے مساجد اور تمام دوسری عبادت گاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان، کتنے لوگ جمع ہو سکیں گے؟

دبئی(پی این آئی)یو اے ای سے کورونا رخصت ہوا، یکم جولائی سے مساجد اور تمام دوسری عبادت گاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان، کتنے لوگ جمع ہو سکیں گے؟متحدہ عرب امارات نے یکم جولائی سے مساجد اور تمام دوسری عبادت گاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا، 30 فیصد گنجائش کے ساتھ لوگ عبادت کرسکیں گے۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیصلے میں شاہراہوں، صںعتی زونز، لیبر کیپمس، کمرشل سینٹرز اور پارکوں میں موجود عبادت گاہیں شامل نہیں ہیں۔مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کرونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے بعد معمول کی جانب لوٹ رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی دفاتر واپسی کا بھی اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں نماز پنجگانہ کیلئے مساجد آنے کی اجازت ہوگی تاہم باجماعت نماز جمعہ تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ یو اے ای نے مارچ سے اب تک دنیا کے 10 لاکھ سے زیادہ طبی عملے کی مدد کی اور ان کو ذاتی حفاظتی آلات فراہم کئے ہیں۔وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ 10 لاکھ طبی کارکنوں کو مدد فراہم کرنے کا سنگ میل دنیا کے ساتھ امارات کے اس تعاون کا ثبوت ہے جو مذہب، نسل اور نظریے سے ہٹ کر کیا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 48 ہزار 246 کیسز ہیں جبکہ اب تک 37 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ مہلک وائرس 314 افراد افراد کی جان لے چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close