کراچی ، لاہور (پی این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا موقف بھی آگیا ، انہوں نے سٹاک ایکس چینج پردہشتگردحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےبہادربیٹوں کوسلام جنہوں نےحملہ ناکام بنادیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے
لکھا کہ ” حقیقت یہ ہے کہ ایک حملہ جو اس طرح منصوبے کیساتھ کیا گیا ، تباہ کن ہوسکتا تھا اور یہ پریشان کن ہے ، بری خبر”یادرہے کہ کل پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے تمام افراد مارے گئے تھے جس کا اعلان انتظامیہ نے بھی کردیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں