اسد عمر نے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے مطالبات کو درست اور جائز قرار دےدیا

کراچی(پی این آئی)اسد عمر نے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے مطالبات کو درست اور جائز قرار دےدیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جہاں پر ساتھ مل کر کام کیا جاتا ہے وہاں پر کچھ رنجشیں بھی ہوتی ہیں سیاست میں اتحاد میں بھی ایسے حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور اتحادیوں کے ساتھ

شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام تر مطالبات جائز ہیں اور عمران خان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں اپوزیشن انتشار کا شکار ہے اور اسےمایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔وفاقی وزیر برائے سائنس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں جب کہ میں فواد چوہدری کے تجزیہ سے مکمل طور پر اتفاق نہیں کرتاکہ تحریک انصاف کار کردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ جہانگیر ترین،شاہ محمود اور میرے کوئی اختلافات ہیں ہاں اختلاف رائے مختلف موضوعات پر ہونا جمہوری پارٹی کا حسن ہے ۔عمرا ن خان خان کسی کے کہنے پر نہیں بلکے خود فیصلے کرتے ہیں اور وزیراعظم کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے حکومت کے تمام ارکان اس کی پیروی کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ فوادچوہدری وزارت سائنس میں بہت اچھا کا م کر رہے ہیں اور موجودہ اراکین عمران خان کا ووٹ بینک لیکر اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close