پٹرول کی قلت کیوں پیدا کی؟ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ذمہ دار 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کردیا

کراچی(پی این آئی)پٹرول کی قلت کیوں پیدا کی؟ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ذمہ دار 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کردیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 3 مزید نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر50، 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جو کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا نے رواں ماہ کے شروع میں ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول قلت پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں